حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی عدالت عالیہ نے الگ الگ مقدمات میں درجنوں شیعہ شہریوں بشمول ایک عالم دین اور دو خواتین کے خلاف سنگین اور اجتماعی سزائیں سنائی ہیں۔
دہشت گردی کے مقدمات کے چیف پراسیکیوٹر نے اعلان کیا کہ اس عدالت نے تین شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن پر اسرائیل اور امریکہ کے ایران کے خلاف حملوں کی مذمت کرنے کا الزام ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمر قید کی سزاؤں میں سید محمد ہادی حسن، سید محمد فضل حمید، یوسف احمد سرحان، سہلان عبدالرضا مہدی، عباس عبداللہ مطر، مرتضی حسین اوال، شیعہ روحانی شیخ احمد عیسی الحائکی اور ایک اور فرد جو بیرون ملک موجود ہے، شامل ہیں۔ اس کے علاوہ علی حسین علی آل عبود کو 10 سال قید اور سارہ عبدالنبی حبیب اور الیاس سلمان میرزا میں سے ہر ایک کو تین سال قید کی سزا سنائی گئی۔
یہ سزائیں بحرینی حکام کے شیعہ شہریوں کے خلاف جھوٹے الزامات میں مقدمات بنانے کے ایجنڈے کے تحت دی گئی ہیں۔ یہ اقدامات ایک انتقامی مہم کا حصہ ہیں جس میں سینکڑوں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، یہ مہم اس وقت شروع ہوئی جب ایران کے منامہ میں امریکی اڈوں اور مفادات پر میزائل حملوں کے بعد بحرینی فوجی ادارے ایران کے خلاف ناکام رہے، اس جنگ کے دوران جو امریکہ اور صیہونی حکومت نے 28 فروری 2026ء کو خلیج فارس کے بعض ممالک کی حمایت سے ایران کے خلاف شروع کی تھی۔









آپ کا تبصرہ